Wednesday, August 7, 2019

عمر اکمل کے سابق کرکٹر پر سنگین الزمات

  Anonymous       Wednesday, August 7, 2019
قومی کرکٹر عمر اکمل
قومی کرکٹر عمر اکمل کو میچ فکسنگ کی پیشکش ہوئی ہے، ان کو گلوبل ٹی20 میں فکسنگ کی آفر سابق پاکستانی کرکٹر نے کی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا لیگ میں فکسنگ کی پیشکش کرنے والے شخص کی رپورٹ کردی۔

عمراکمل نے انکشاف کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوران انہیں سابق پاکستانی کرکٹر منصور اختر نے خراب بیٹنگ کرنے کیلئے فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔

عمر اکمل کا کہنا ہے کہ فکسنگ کی فوری رپورٹ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کینیڈا لیگ کے منتظمین کو کردی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ منصور اختر ایک ٹیم کے آفیشلز میں شامل ہے اور گلوبل ٹی 20 لیگ کے انتظامی امور بھی دیکھ رہا ہے۔مزید تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yWN8mp
logoblog

Thanks for reading عمر اکمل کے سابق کرکٹر پر سنگین الزمات

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment