کراچی میں امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

کراچی میں امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی
کراچی میں امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا۔

کراچی میں پی آئی ڈی سی کے قریب امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی قونصل خانے کی گاڑی ایک خاتون چلا رہی تھیں جو قونصل خانے میں اسٹاف ممبر ہیں۔

امریکی قونصل خانے کی خاتون اہلکار حادثے کے بعد گاڑی پی آئی ڈی سی کے قریب ہی چھوڑ کر روانہ ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص کے پاؤں میں چوٹ آئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل اسلام آباد میں امریکی قونصل خانے کے ملٹری اتاشی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکا جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AcYaW5


EmoticonEmoticon