سپریم کورٹ کا گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب

سپریم کورٹ کا گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب
سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق وفاقی حکومت سے 14 روز میں تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سات رکنی لارجربنچ کی گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اورآئینی حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ گلگت بلتستان بارکونسل کے وکیل سلمان اکرم راجانے کوگلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اورتاریخی پس منظر کے بارے میں آگاہ کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مسائل پرقائم کمیٹی کی رپورٹ پرہمارے سامنے حکومت کا کوئی موقف نہیں، یہ تو مکمل انتظامی معاملہ ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا گلگت بلتستان کوصوبہ کا درجہ دیا گیا ہے؟، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمیٹی سفارشات کی روشنی میں آرڈر 2018 میں جاری کیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا اگر حکومت کمیٹی رپورٹ کو تسلیم کرے تو پھر عدلیہ کا کردار نہیں رہے گا۔ عدالت نے معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجواکر گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر 14 روز میں تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت یکم 9 مبرتک ملتوی کردی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ci9HEP


EmoticonEmoticon