Monday, October 15, 2018

سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کا ٹرائل نئے جج کو منتقل

  Anonymous       Monday, October 15, 2018
ظفر حجازی کا ٹرائل نئے جج کو منتقل
سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کا ٹرائل نئے جج کو منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب جج کامران بشارت مفتی کیس کی سماعت کریں گے۔

جج ارم نیازی کی اسلام آباد میں مدت ملازمت مکمل ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جج ارم نیازی کو بلوچستان ہائیکورٹ بھیج دیا گیا ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ ارم نیازی کی نئی جگہ تعیناتی کا فیصلہ کرے گی۔

جج ارم نیازی کی جگہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کو اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ کامران بشارت مفتی کو اسپیشل جج سینٹرل کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔ ظفر حجازی کے خلاف چوہدری شوگر مل کیس اور موسیٰ گیلانی کے خلاف ایف ای ڈرین کوٹہ کیس بھی کامران بشارت مفتی کو منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ارم نیازی کو پانچ سال قبل بلوچستان سے ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد ٹرانسفر کیا گیا تھا۔ انسداد منشیات کی عدالت کی جج ارم نیازی کے پاس اسپیشل جج سینٹرل کا ایڈیشنل چارج بھی تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ep2shb
logoblog

Thanks for reading سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کا ٹرائل نئے جج کو منتقل

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment