فاروق ایچ نائیک اقوام متحدہ کے بین الپارلیمانی یونین کمیٹی کا رکن نامزد

فاروق ایچ نائیک اقوام متحدہ کے بین الپارلیمانی یونین کمیٹی کا رکن نامزد
سینیٹ کے سابق چیئرمین فاروق ایچ نائیک کو متفقہ طور پر اقوام متحدہ کے امور کے بارے میں بین الپارلیمانی یونین کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں بدھ کو کمیٹی کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں انہیں عہدے کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

انہیں سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے نامزد کیا اور قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے اس کی تائید کی۔

اس سلسلے میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فورم پر بین الپارلیمانی یونین کی نمائندگی پاکستان کی پارلیمنٹ کے لئے قابل فخر لمحہ ہے۔

یہ کمیٹی شہریوں کی آوازوں اور عالمی فیصلہ سازی کے درمیان جمہوری فرق کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pUFBA0


EmoticonEmoticon