Monday, October 15, 2018

پولینڈ کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر کی ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات

  Anonymous       Monday, October 15, 2018
پولینڈ کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر کی ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات
پاکستان اور پولینڈ کی مسلح افواج نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اشتراک اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے پیر کے روز اسلام آباد میں پولینڈ کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل جان سلوکیا اور ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

ملاقات کے دوران پولینڈ کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور حالیہ برسوں میں ملکی سطح پر تیار ساز و سامان کی تیاری میں پاک فضائیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے مثالی دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور ابتدائی برسوں میں پاک فضائیہ کی ترقی میں رہنمائی کرنے والے پولینڈ کے افسروں کی عظیم خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

اس سے پہلے ایئرہیڈکوارٹرز میں ان کی آمد پر پولینڈ کے مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

انہوں نے پاک فضائیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ChNGG6
logoblog

Thanks for reading پولینڈ کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر کی ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment