Monday, October 15, 2018

منشا بم کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا

  Anonymous       Monday, October 15, 2018
منشا بم گرفتار
منشا بم کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش ہونے کے بعد باقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منشا بم ضمانت کے حصول کیلئے سپریم کورٹ میں پیش ہوا تو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ایک میٹنگ میں مصروف تھے تاہم جب وہ میٹنگ سے فارغ ہوئے تو انہیں منشا بم کے پیش ہونے کا بتایا گیا۔

واضح رہے کہ منشا بم اور اس کے بیٹوں پر لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں زمینوں پر غیرقانونی قبضے کا الزام ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک عام شہری کی جانب سے درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس کی سماعت کے دوران پولیس نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا تھا کہ منشابم کے خلاف 70 مقدمات درج ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے منشا بم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد 14 اکتوبر کو پولیس نے منشا بم کے بیٹے فیصل منشا کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ فرار ہوگیا۔

منشا بم گرفتاری دینے آج اچانک سپریم کورٹ پہنچ گیا تھا جہاں اس نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ منشا بم نے موقف اختیار کیا کہ میں نے کسی کی زمینوں پر قبضہ نہیں کیا، میرے پاس ساری زمین میرے والد کی ہے۔ میرے بیٹے نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر چیئرمین کا الیکشن لڑا، جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے۔

منشا بم کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، مجھے انصاف دیا جائے۔ میں پولیس سے چھپ کر عدالت آیا ہوں، چاہتا ہوں کہ چیف جسٹس سے ملوں اور سب بتاکر گرفتاری دوں تاکہ انتقامی کارروائی نہ ہوسکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yigqfh
logoblog

Thanks for reading منشا بم کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment