Saturday, January 5, 2019

قندھار: جھڑپوں میں سات اہلکار، 16 طالبان ہلاک

  Anonymous       Saturday, January 5, 2019
فائل فوٹو
سرکاری ترجمان کے مطابق جمعے کو ہی قندھار میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ایک جھڑپ میں 16 جنگجو ہلاک اور 11 زخمی بھی ہوئے۔

افغانستان کے صوبے قندھار میں پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع ایک چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں سات افغان فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق واقعہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب قندھار کے ضلع اسپن بولدک میں پیش آیا۔

قندھار کے گورنر کے ترجمان عزیز احمد عزیزی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ حملے میں چار اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ لیکن قندھار طالبان کا مضبوط گڑھ ہے اور افغانستان کے ان صوبوں میں شامل ہے جہاں طالبان تقریباً روزانہ ہی افغان سکیورٹی فورسز اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں۔

سرکاری ترجمان کے مطابق جمعے کو ہی قندھار میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ایک جھڑپ میں 16 جنگجو ہلاک اور 11 زخمی بھی ہوئے۔

افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کے پرامن تصفیے کے لیے امریکہ اور طالبان کے درمیان براہِ راست بات چیت شروع ہونے کے باوجود طالبان تواتر سے افغانستان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ابوظہبی میں طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات میں افغانستان میں عبوری جنگ بندی کی تجویز بھی زیرِ غور آئی تھی لیکن تاحال اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VpX15Q
logoblog

Thanks for reading قندھار: جھڑپوں میں سات اہلکار، 16 طالبان ہلاک

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment