بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن جماعت ڈیمو کریٹس کے درمیان حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ہی میکسیکو سرحد پر حفاظتی دیوار تعمیر کردیں گے چاہے اس کے لیے انہیں ملک میں ایمرجنسی ہی کیوں نہ نافذ کرنا پڑے۔
قبل ازیں امریکی صدر نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں کئی بار ڈیمو کریٹس کے سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں اکثریت میں آجانے پر مالی بحران کے خدشے کا اظہار کرچکا ہوں۔
As I have stated many times, if the Democrats take over the House or Senate, there will be disruption to the Financial Markets. We won the Senate, they won the House. Things will settle down. They only want to impeach me because they know they can’t win in 2020, too much success!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 4, 2019
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وسط مدتی الیکشن میں ری پبلکن سینیٹ میں اور ڈیمو کریٹس نے ایوان نمائندگان میں کامیابی حاصل کی، ہمارے درمیان جو بھی تنازعات ہیں وہ حل ہوجائیں گے لیکن ڈیموکریٹس کی خواہش میرے مواخذے کی ہے۔
امریکی صدر نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ڈیمو کریٹس کی میرے مواخذے کی خواہش اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیمو کریٹس آئندہ صدارتی الیکشن میں ہونے والی ناکامی سے خوف زدہ ہیں جس سے بچنے کے لیے وہ مجھے الیکشن سے دور کرنا چاہتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RcwpH9
No comments:
Post a Comment