نیو اسلام اباد ایئرپورٹ سے اے این ایف نے 2 منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا

نیو اسلام اباد ایئرپورٹ سے اینٹی نارکوٹکس فورس نے 2 منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا
نیو اسلام اباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کر کے بیرونِ ملک منشیات اسمگل کرنے والے نیٹ ورک کے دو افراد کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو اسلام اباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک منشیات سپلائی کرنے والے نیٹ ورک کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق ملزم احسان اللہ کا تعلق ہنگو جبکہ ملزم محمد عزیز خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے۔دونوں ملزمان نے منشیات جوتوں میں چھپا رکھی تھی۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان قطر ایئرلائن کی پرواز کیو آر 633 کے ذریعے دوحہ جانا چاہتے تھے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو مزید تفتیش کےلیے اینٹی نارکوٹکس سیل منتقل کر دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2sUMClN


EmoticonEmoticon