جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے صوبے شلیسوگ ہولشٹائن میں سیکیورٹی فورسز نے 3 افراد کو حراست میں لیا ہے، تینوں عراقی باشندے ہیں اور دہشت گردانہ حملے کی سازش تیار کر رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عراقی باشندوں کو انٹیلی جنس بنیاد پر حاصل ہونے والی معلومات کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے، حراست میں لینے والوں میں 2 مرکزی ملزمان جب کہ ایک سہولت کار ہے۔
ملزمان سالِ نو کی شام بارودی مواد کے ذریعے جشن منانے والے شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے تاہم ناکامی کی صورت میں پلان بی کے تحت فائرنگ یا بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے کہ پکڑے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گردانہ حملے کی تیاری کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور نہ ملزمان کا مقاصد واضح ہو سکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G0L1Dg
EmoticonEmoticon