Tuesday, January 29, 2019

کوئٹہ: لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں فائرنگ، 5 افراد زخمی

  Anonymous       Tuesday, January 29, 2019
 لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں فائرنگ
لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ لورالائی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کی جب کہ علاقے میں دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔

پولیس حکام کا بتانا ہےکہ ڈی آئی جی آفس میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں پولیس سمیت دیگر فورسز کے اہلکاروں کی نفری طلب کرلی گئی ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

|زرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری کا عالم ہے اور بھگدڑ مچنے سے بھی کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BcfTNf
logoblog

Thanks for reading کوئٹہ: لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں فائرنگ، 5 افراد زخمی

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment