Tuesday, January 29, 2019

وینزویلا کے بحران سے تیل کی مارکیٹ غیر مستحکم ہو سکتی ہے

  Anonymous       Tuesday, January 29, 2019
سعودئ تیل بحران کا شکار
سعودی عرب نے کہا ہے کہ اویپک کے رکن ملک وینزویلا میں جاری بحران کے سبب تیل کی بین الاقوامی منڈی عدم استحکام کا شکار ہو سکتی ہے۔

سعودی وزیر برائے توانائی خالد الفلیح نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب وینزویلا میں ہونے والی پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اس کا تیل کی منڈی کے استحکام پر اثر پڑ سکتا ہے۔

وینزویلا میں گزشتہ ہفتے اپوزیشن رہنما خوآن گوائیڈو کی طرف سے خود کو عبوری صدر قرار دینے کے بعد سے وہاں صورتحال شدید بحران کا شکار ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MFnMPE
logoblog

Thanks for reading وینزویلا کے بحران سے تیل کی مارکیٹ غیر مستحکم ہو سکتی ہے

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment