Thursday, January 31, 2019

عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے: ترجمان دفترخارجہ

  Anonymous       Thursday, January 31, 2019
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے اور نقل و حرکت میں مکمل آزاد ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے اور وہ اپنی نقل و حرکت میں مکمل آزاد ہے اور کہیں بھی جاسکتی ہے۔

گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف قاری سلام کی نظرثانی درخواست مسترد کردی تھی۔

واضح رہے کہ آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، اور عدالت نے آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل بھی خارج کردی تھی، جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی، گزشتہ سال 31 اکتوبرکوسپریم کورٹ نے سزا کالعدم قراردے کرآسیہ بی بی کورہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BcYUKN
logoblog

Thanks for reading عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے: ترجمان دفترخارجہ

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment