برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں پاکستان کو ضروری تعاون کی پیشکش کی ہے۔
برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے محکمے کی چیف اکانومسٹ راچیل گلینرسٹر نے یہ پیشکش وزیر خزانہ اسد عمر سے اسلام آباد میں ملاقات میں کی۔ انہوں نے وفاقی وزیر سے توانائی کے شعبے میں اصلاحاتی منصوبوں اور قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔
برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کی چیف اکانومسٹ نے اقتصادی عدم توازن میں استحکام لانے کیلئے حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے محکمے کی طرف سے جاری کام کی تعریف کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MGiNyb
EmoticonEmoticon