Tuesday, January 29, 2019

لاہورہائیکورٹ کا چودھری نثار کو نوٹس جاری،اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے پرجواب طلب

  Anonymous       Tuesday, January 29, 2019
لاہور ہائیکورٹ نے چودھری نثار کو اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف جواب طلب کر لیا ہے
لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور چودھری نثار کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چودھری نثار کے اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری نثار نے نشست جیتنے کے بعد رکن اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا۔

پنجاب اسمبلی میں چودھری نثار کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے،استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو الیکشن جیتنے والے ارکان اسمبلی کو حلف اٹھانے کا پابند بنائے۔

عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور چوھری نثار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G4Ca2G
logoblog

Thanks for reading لاہورہائیکورٹ کا چودھری نثار کو نوٹس جاری،اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے پرجواب طلب

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment