پشتو کی معروف گلوکارہ پشاور زلمی کی ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ
پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ کو پشاور زلمی، زلمی فاونڈیشن اور گلوبل زلمی کی ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخواہ میں اپنی آواز سے لاکھوں فینز کے دلوں میں جگہ بنانے والی سنگر گل پانڑہ کو پشاور زلمی، زلمی فاونڈیشن اور گلوبل زلمی کا ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام زریعے گل پانڑہ کو ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا گل پانڑہ سیزن ون سے پشاور زلمی کی سپورٹر رہی ہیں۔ پشاور زلمی کے ساتھ گل پانڑہ زلمی فاونڈیشن کی سرگرمیوں خصوصا ویمن اینڈ یوتھ ایمپاور منٹ میں بھی شریک رہیں گیں۔

گل پانڑہ نے بھی پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ پوری امید ہے کہ ٹیم زلمی پی ایس ایل فور میں اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کا دل جیتنے میں کامیاب رہے گی۔

انہوں نے زلمی فاونڈیشن کے زریعے خیبر پختونخواہ میں ویمن اینڈ یوتھ ایمپاورمنٹ اور زلمی اسکول لیگ، زلمی مدرسہ لیگ اور ہائیر زلمی ہنڈر پچز پراجیکٹ جیسے مثالی پروگرام منعقد کرنے پر چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کو مبارکباد دی۔

واضح ہے گل پانڑہ نے پی ایس ایل سیزن ون کے لیے پشاور زلمی کے اینتھم تیار کیا تھا جس نے مقبولیت حاصل کی تھی۔ جلد گل پانڑہ سیزن فور کے لیے بھی زلمی اینتھم ریلیز کریں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FTOp2R


EmoticonEmoticon