روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوو
روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کے سینئیر حکام اور روسی سفارتخانے کے حکام نے ضمیر کابلوو کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمیر کابلوو کا دورہ پاکستان روس کی خواہش پر ہو رہا ہے، اپنے دورے کے دوران وہ پاکستانی حکام سے افغان مفاہمتی عمل پر بات کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوو دفتر خارجہ میں اعلی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FV6rBS


EmoticonEmoticon