Thursday, January 31, 2019

نیا ویزا نظام پراعتماد اور محفوظ پاکستان کی عکاسی کرتا ہے: چینی سفیر

  Anonymous       Thursday, January 31, 2019
چینی سفیر کی فواد چوہدری سے ملاقات
وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اطلاعات کے تبادلے اور مشترکہ فیچر فلموں کی تیاری کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

وہ چین کے سفیر یائو جنگ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ حکومت چین کے تعاون سے ایک ٹیکنیکل میڈیا انسٹی ٹیوٹ قائم کررہی ہے جو میڈیا یونیورسٹی کاحصہ ہوگی جسے جلد شروع کیاجائے گا۔ چین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کا نیا ویزا نظام ایک پراعتماد اور محفوظ پاکستان کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اطلاعات کی پاکستان کے مثبت تشخص کو فروغ دینے کیلئے ان کی ذاتی کوششوں کو سراہا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RZG4Bn
logoblog

Thanks for reading نیا ویزا نظام پراعتماد اور محفوظ پاکستان کی عکاسی کرتا ہے: چینی سفیر

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment