وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، اجلاس میں بیس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں سر فہرست حج پالیسی ہے، کابینہ حج اخراجات میں کمی یا اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی، گذشتہ روز اسلامی نظریاتی کونسل نے حج اخراجات پر سبسڈی کو جائز قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ سرکاری اورنجی حج اسکیموں پر مساوی سبسڈی دی جائے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی سمیت 20 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا،اجلاس میں کابینہ کوپاکستانی ویزاپالیسی میں نرمی سےمتعلق بریفنگ دی جائےگی، جبکہ مشیرعشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات پرکابینہ کو رپورٹ پیش کریں گے۔

وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کیلئے تکنیکی اضافی گرانٹ کی منظوری، پاک سعودی عرب کھیلوں کےشعبےمیں معاہدےکی منظوری اور چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کےتقرر کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کراچی انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کمپنی کی مواصلات سے کابینہ ڈویژن کومنتقلی، پاک لیبیاہولڈنگ کمپنی اورنیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کےایم ڈیزکی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

کابینہ اجلاس میں ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدکےتقررکیلئےقواعدکی منظوری اور سول ڈیفنس کیلئے31.44ملین کی اضافی گرانٹ کی منظوری دی جائےگی جبکہ مختلف ممالک کےساتھ معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2DLB8XU


EmoticonEmoticon