شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جاری

شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جاری
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت جاری ہے،اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیاجارہا ہے۔

چیئرمین پی اے سی شہبازشریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا موسم آج سہانا ہے، وفاقی دارالحکومت کا رومانٹیک موسم بھی انجوائے کریں گے اور کام بھی کریں گے، شہبازشریف کے جملے پر کمیٹی ارکان کے قہقہے لگ گئے۔

اس سے قبل شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ موسم مری جانیوالاہے ،میری صحت بہتر ہے لیکن کمر کا درد چل رہا ہے ،آپ دعا کریں علاج ہو رہا ہے اللہ خیر کرے گا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ فزیو تھراپی اور ایکسرسائزسے افاقہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کی جگہ سعدرفیق کو پی اے سی کارکن بنانے کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے،اس کے علاوہ شیخ رشید کو پی اے سی کارکن بنانے پرانہوں نے جواب دینے سے گریزکیا۔

گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے،دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید کو تحریک انصاف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر نامزد کردیا ہے، شیخ رشید کی نامزدگی کیلئے نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا گیا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد شیخ رشید پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اسیر رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاممبربنایا گیا ہے، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین شہباز شریف نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے،سعد رفیق کو سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جگہ رکن بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یکم جنوری کو اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین کمیٹی شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سیکریٹری پاور ڈویژن نے بریفنگ دی گئی اور بجلی چوری کے خلاف مہم کے اعداد و شمار بھی اجلاس میں پیش کیے گئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2BcU8No


EmoticonEmoticon