بہادر پولیو ورکرز نے موسم کو شکست دے دی۔ شدید برفباری میں گھر گھر پہنچ کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس بلا کر خراج تحسین پیش کیا۔ عالمی دنیا کی جانب سے بھی پولیو رضا کاروں کے جذبے کی ستائش کی گئی۔
سوات کے پولیو ورکرز نے شدید برف باری کے باعث راستے بند ہونے کے باوجود پولیو مہم جاری رکھی۔ پولیو ورکرز نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔
پولیو ورکرز کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو پوری قوم سمیت عالمی دنیا نے بھی ان کے جذبے کو سراہا۔ پولیو کے لیے فنڈنگ کرنے والے ممالک نے کہا کہ انہیں یقین ہو چکا ہے کہ ان امداد کا استعمال بہترین طریقے سے ہو رہا ہے۔
لکی مروت سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچر احمد کمال کو بھی پولیو مہم میں بہترین کارکردگی پر وزیراعظم ہاؤس بلا کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے پولیو ورکرز کو قوم کے ہیرو قرار دیا۔
Polio teams work through out the year to protect your child against polio and it is to their tireless efforts and unmatched dedication to which we owe our progress. Thank you to our heroes - our polio workers. #endpolio pic.twitter.com/0dYZtUz9dr
— Pak Fights Polio (@PakFightsPolio) January 26, 2019
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2CPqQ7i
EmoticonEmoticon