لیو فوچاؤ چونگ چنگ کے وانزہو ڈسٹرکٹ میں انشورنش ایجنٹ ہیں لیکن اُن کی رہائش دریائے یانگتسی کے دوسری طرف ہے۔
یہ ایشیا کا سب سے بڑا دریا ہے۔ 6 ماہ پہلے تک وہ ڈرائیو کر کے یا بس کے ذریعے کام پر پہنچتے تھے لیکن پھر حکام نے دریا پر موجود پُل کی مرمت کا کام شروع کر دیا۔ اس وجہ سے انہیں اپنے کام پر پہنچنے میں روز ایک گھنٹہ لگنےلگا۔
آخر کار وہ اس تھکا دینے والے معمول سے تنگ آ گئے۔ایک دن انہوں نے متبادل سفری ذرائع کے بارے میں سوچا۔
انہیں پیڈل بورڈنگ سے دریا کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک جانے میں 6 منٹ لگے تو وہ دریا پار کرنے کےلیے پیڈل بورڈنگ کو ہی استعمال کرنے لگے۔
اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے لیو اپنے سامان کو ، جس میں اُن کا کوٹ اور لیپ ٹاپ شامل ہے، ایک واٹر پروف بیگ میں رکھتے ہیں اور اپنے پروفیشنل پیڈل بورڈ پر سوار ہو جاتے ہیں۔
اس کے بعد وہ 1000 میٹر چوڑا دریا عبور کرنے کے لیے چپو چلاتے ہیں اور دوسری طرف پہنچ جاتے ہیں۔ دریا پار کر کے وہ اپنی جیکٹ باہر نکالتے ہیں، خشک جرابیں اور جوتے پہن لیتے ہیں اور پیڈل بورڈ کو بغل میں اٹھائے اپنے دفتر چلے جاتے ہیں۔
لیو کے سفری ذریعے کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے ہیں لیکن لیو نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ بغیر تربیت اور حفاظتی آلات کے دریا میں پیڈل بورڈنگ شروع نہ کریں۔
پیڈل بورڈنگ کے ذریعے دریا پار کر کے اپنے کام پر جانا بظاہر کافی مشکل لگتا ہے لیکن ہم نے اپنے کو بتایا تھا کہ جرمنی میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو اپنے سوٹ، لیپ ٹاپ اور موبائل کے ساتھ تیر کر اپنے کام پر پہنچتا ہے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VmVKvr