Saturday, February 9, 2019

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کااضافہ

  Anonymous       Saturday, February 9, 2019
انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں1 پیسے کااضافہ
انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںامریکی ڈالرکی قدر میں استحکام رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابقجمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں1پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.23روپے سے بڑھ کر138.24 روپے اور قیمت فروخت138.33 روپے سے بڑھ کر138.34 روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید137.80 روپے اورقیمت فروخت138.30 روپے پرمستحکم رہی۔

یوروکی قیمت خریدمیں10 پیسی کااضافہ اورقیمت فروخت میں90 پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں80 پیسے اورقیمت فروخت میں1.10 روپی کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید 156.50 روپے سے بڑھ کر156.60 روپے اورقیمت فروخت158.30 روپے سے گھٹ کر157.40 روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 178.00 روپے سے گھٹ کر177.20 روپے اورقیمت فروخت179.80 روپے سے گھٹ کر178.70 روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں استحکام جبکہ قیمت فروخت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،

جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 36.60 روپے اورقیمت فروخت 36.90 روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید 37.50 روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت 37.90 روپے سے گھٹ کر 37.80 روپے ہوگئی۔

جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.50 روپے اور قیمت فروخت22.00 روپے پرمستحکم رہی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MYE9XH
logoblog

Thanks for reading پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کااضافہ

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment