Saturday, February 9, 2019

موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک ریکارڈ اضافہ

  Anonymous       Saturday, February 9, 2019
موٹر سائکلوں کی قیمتوں میں اضافہ
پاکستان میں ایک سال کے دوران متوسط طبقے کی سواری موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدری نے جہاں مختلف اشیائ کی قیمتوں میں اضافہ کیا وہیں متوسط طبقے کی سواری سائیکلیں بھی 36 ہزار روپے تک مہنگی ہو گئیں۔

ایک سال کے دوران سوزوکی کمپنی نے 150 سی سی موٹر سائیکل کی قیمت 24 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار روپے کر دی۔

یاماہا کمپنی نے 125 جی موٹر سائیکل کی قیمت 10 ہزار 600 روپے اضافے سے 1 لاکھ 44 ہزار 500 روپے جبکہ ہنڈا کمپنی نے سی بی 125 ایف موٹر سائیکل کی قیمت 36 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 62 ہزار 500 روپے کر دی۔

موٹر سائیکل ڈیلرز کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب ایک سال کے دوران موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RRr2bI
logoblog

Thanks for reading موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک ریکارڈ اضافہ

No comments:

Post a Comment