Saturday, February 9, 2019

کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا: شیخ رشید

  Anonymous       Saturday, February 9, 2019
شیخ رشید
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو این آر او نہیں ملے گا، میں پی اے سی کا رکن بن چکا ہوں، علیم خان کی گرفتاری پر حکومت نے احتجاج نہیں کیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے بلایا وہ ملک سے باہر ہیں، وزیراعظم کو کہا شہباز شریف چیئرمین پی اے سی منظور نہیں، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔ انہوں نے کہا بلاول بھٹو سے صلح ہوگئی ہے، ان کی ساری بیماریاں فراری کی بیماریاں ہیں، ان کو اتفاق فاؤنڈری کے ہسپتال میں رکھا جائے تو ٹھیک ہو جائیں گے، قطری سے پتھری تک کی سیاست دفن ہونے جا رہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے ریلوے میں تباہی اور بربادی کی، 12 فروری کو وزیراعظم تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، 30 مارچ کو پہلی وی آئی پی ٹرین لاہور سے کراچی جائے گی۔ انہوں نے کہا نارووال سٹیشن پر 5 ارب لگا دیئے گئے، کراچی اور لاہور اسٹیشن پر 2 روپے بھی نہیں لگے، کرتار پور سے ننکانہ تک ٹرین چلانا چاہتے تھے، وفاقی کابینہ نے ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دی، ٹکٹ کے بغیر سفر کرنیوالوں میں 70 فیصد کمی آئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Bs8DNf
logoblog

Thanks for reading کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا: شیخ رشید

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment