Saturday, February 9, 2019

جاپان میں لذیذ کیڑے مکوڑے فراہم کرنے والی وینڈنگ مشین مقبول

  Anonymous       Saturday, February 9, 2019
لزیز کیڑا
جاپان میں کیڑے مکوڑے فراہم کرنے والی وینڈنگ مشین تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

مشین میں دس اقسام کے کیڑے اور حشرات پکا کر رکھے گئے ہیں جن میں چاکلیٹ میں ڈوبے بھنورے، نمکین بھنے ہوئے ٹڈے اور بیسن میں تلی ہوئی مکڑیوں سمیت کئی دیگر حشرات شامل ہیں۔

جاپان کے 34 سالہ توشی یوکی تومودا نے یہ وینڈنگ مشین تیار کی ہے جو بہت مقبول ہورہی ہے اور لوگ اس سے کیڑے لے کر کھارہے ہیں۔

لزیز کیڑے فراہم کرنے والا مشین

اس کی وجہ یہ ہے کہ اکثر کیڑوں میں پروٹین کی بڑی مقدار ہوتی ہے اور کم خرچ ہونے کی بنا پر یہ انسانوں میں پروٹین کی کمی دور کرسکتے ہیں۔

توشی یوکی کے مطابق مشین سے بڑی ٹورنٹیولا مکڑی بھی کھائی جاسکتی ہے جس کی قیمت 1900 ین رکھی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے والی مشین کو لوگوں نے بہت سراہا ہے اور لوگ اسے استعمال کررہے ہیں۔

مشین کی تنصیب کے پہلے ماہ میں ہی اس میں سے 500 کیڑے نکال کر کھائے گئے ہیں۔

تاہم لوگوں نے کہا ہے کہ کچھ کیڑوں کو مایونیز کرکے رکھا جاتا تو وہ زیادہ لذیذ بنائے جاسکتے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2E06wCj
logoblog

Thanks for reading جاپان میں لذیذ کیڑے مکوڑے فراہم کرنے والی وینڈنگ مشین مقبول

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment