جاپان: دنیا کی مہنگی ترین گائے، قیمت لگ بھگ 6 کروڑ روپے

جاپان: دنیا کی مہنگی ترین گائے، قیمت لگ بھگ 6 کروڑ روپے
جاپان سے ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے جہاں فارم میں پلنے والی گائیوں کو دنیا کی سب سے مہنگی ترین سمجھا جاتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ایک گائے کی قیمت پاکستانی روپوں میں تقریباً 6 کروڑ روپے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی اس گائے کا گوشت سب سے لذیذ اور بہترین سمجھا جاتا ہے۔ آپ حیرت زدہ ہونگے کہ اس گائے کی قیمت اتنی زیادہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ فارم کا مالک اپنی گائیوں کو روزانہ بیئر پلاتا ہے۔

ان گائیوں کے گوشت کو جاپان میں ’ماتسوساکا واگیو کہا جاتا ہے۔ فارم کا مالک 86 سالہ توچیگی اپنی گائیوں کو نا صرف بیئر پلاتا ہے بلکہ انہیں اس کا مساج بھی کرتا ہے۔ ان گائیوں کو خوراک میں مکئی اور سویا بین کھلایا جاتا ہے۔ جاپانی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان گائیوں کا گوشت بہت لذیذ ہوتا ہے، اس لیے وہ مہنگے داموں اسے خریدتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HMaSzP


EmoticonEmoticon