Wednesday, May 29, 2019

محسن داوڑ کے نہایت قریبی اور پی ٹی ایم کے رہنما کا اہم اعتراف

  Anonymous       Wednesday, May 29, 2019
محسن داوڑ کے نہایت قریبی اور پی ٹی ایم کے رہنما نے اہم اعتراف کیا ہے
پی ٹی ایم کے محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں گروہ نے اتوار کے روز پاک فوج کی شمالی وزیر ستان کے علاقے بویہ میں وقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور فائرنگ کے باعث پانچ اہلکار زخمی ہوئے تاہم بعد ازاں ایک جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق حملے کے وقت پاک فوج نے جوابی کارروائی کی جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ علی وزیر اور دیگر افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔

زرائع کے مطابق پی ٹی ایم کے محسن داوڑ کے قریبی ساتھی اور رہنما ڈاکٹر عالم نے اعتراف کیا ہے کہ جب خرکمر چیک پوسٹ پر حملہ ہوا تو اس وقت محسن داوڑ مسلحہ گارڈز کو ساتھ لے کر آئے تھے ۔اس کے علاوہ علی وزیراور دیگر پی ٹی ایم لیڈرز کی ریاستی ادارے کے خلاف ویڈیوز پہلے ہی میڈیا میں وائر ل ہو چکی ہیں ۔

پاک فوج کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پی ٹی ایم کے رہنما گروہ کے ہمراہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو چھڑوانے کیلئے آئے تھے ۔ تاہم علی وزیر سمیت دیگر متعدد افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ محسن داوڑ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Xc5uKn
logoblog

Thanks for reading محسن داوڑ کے نہایت قریبی اور پی ٹی ایم کے رہنما کا اہم اعتراف

Previous
« Prev Post

No comments:

Post a Comment