تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم مئی کے موقع پر پیغام میں کیا، انھوں نے کہا کہ وہ آج کے دن محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے محنت کشوں کو نظر انداز کیا، بھٹو کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ بھٹو کے ساتھ ہی دفن ہو گیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت محنت کشوں اور مزدوروں کی جدوجہد کو تسلیم کرتی ہے، محنت کش طبقہ تبدیلی لانے میں ہر اوّل سپاہی کا کردار ادا کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر کا مزدور آج اپنی روزی کے حصول کے لیے محنت کر رہا ہے، تحریک انصاف کی حکومت محنت کشوں کو ان کا حق دے گی۔
خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر امریکی حکومت کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LgAQhC
No comments:
Post a Comment