صدر، وزیراعظم کا مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دینے سے متعلق حکومت کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم عمران خان اور صدرڈاکٹرعارف علوی
صدرڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے محنت کشوں کے دن کے موقع پر کارکنوں کے حقوق کو تحفظ دینے سے متعلق حکومت کے عزم کا اعادہ کیاہے تاکہ انہیں عالمگیریت کے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت محنت کشوں کی سماجی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کرے گی۔

ّڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ یہ دن ہمیں نہ صرف مزدوروں کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے بلکہ قومی ترقی کیلئے ان کی خدمات کا اعتراف بھی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ یہ دن دنیا بھر کے تمام ملکوں کی ترقی میں محنت کشوں کی قابل قدرخدمات کے اعتراف کا ایک موقع بھی فراہم کرتاہے۔

انہوں نے کہاکہ جامع اقتصادی ترقی کے ثمرات اس وقت تک حاصل نہیں کئے جاسکتے جب تک محنت کشوں کو تحفظ اور ترقی کے مواقع فراہم نہیں کئے جاتے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ترقی و خوشحالی کے سفرمیں کارکن ہمارے شراکت دارہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت محنت کشوں کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ہائوسنگ چھوٹے پیمانے پر کاروبار، صحت، تعلیم، سرسبزمعیشت اور سیاحت جیسے اہم شعبوں میں پانچ سال میں ایک کروڑ ملازمتیں پیدا کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں محنت کشوں کو مبارکباد دی اور نیا پاکستان کے حصول میں انہیں حکومت کا شراکت داربنانے کی پیشکش کی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VIXuDq


EmoticonEmoticon