وزیراعظم عمران خان نے مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے چودھویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کے حصول کے لئے سیاسی جدوجہد کررہے ہیں اورانہیں استصواب رائے کا حق ملنا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد پر دہشت گردی کا ٹھپہ لگاناغیرمنصفانہ اور بلاجواز ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ مسلمانوں کے خلاف مظالم اور وحشیانہ کارروائیوں کاسلسلہ بند ہونا چاہیے اور فلسطین کا دارالحکومت القدس ہونا چاہیے۔
عمران خان نے کہاکہ دہشت گردی کو اسلام سے الگ کرنا ہوگا کیونکہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کسی نے تامل ٹائیگرز کے حملوں کو مذہب سے منسوب نہیں کیا۔
اسلام کے خلاف گستاخانہ مواد کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ مغربی ممالک کو مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان ممالک کو آگاہ کیا جانا چاہیے کہ توہین رسالت سے مسلمانوں کے جذبات کس قدر مجروح ہوتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HPiDUv
EmoticonEmoticon