امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے: ایران

امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے: ایران
ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ملک کے جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے ویب سائٹ پرجاری اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران یہ پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ امریکا سے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے کیونکہ پہلے بھی مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوابلکہ الٹا نقصان ہوا، ہم انقلاب کی بنیادی اقدار پر کوئی بات چیت نہیں کریں گے اورہم اپنی فوجی صلاحیتوں پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

ایران کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر معاہدے کا امکان موجود ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2YUyaYT


EmoticonEmoticon