صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ ریاست بصارت سے محروم افراد کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کےلئے اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔
آج اسلام آباد میں انہوں نے معذور افراد کے درست اعداد و شمار مرتب کرنے پر زوردیا تاکہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے مناسب پالیسیاں وضع کی جاسکیں۔
صدر نے بصارت سے محروم افراد کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے ان کی تعلیم، تربیت اور بحالی کے شعبے میں پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے ان کے کوٹے پر مناسب عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے مستقبل کے اقدامات میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ کو بیت المال سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/30WbDgc
EmoticonEmoticon