ترکی، ملائیشیا کے وزراے خارجہ نے او آئی سی میں پاکستان کے نکتہ نظر کو سراہا

ترکی، ملائیشیا کے وزراے خارجہ نے او آئی سی میں پاکستان کے نکتہ نظر کو سراہا
پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کے سہ فریقی اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم کے اصلاحاتی ایجنڈے کا جائزہ لیاگیا اور اسلامی تعاون تنظیم کو مزید موثر تنظیم بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

 سہ فریقی بات چیت آج جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرا خارجہ کی کونسل کے جاری اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ ترک اور ملائیشیا کے وزرا خارجہ نے اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کی۔

 اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کو ایک فعال اور موثر تنظیم دیکھنا چاہتا ہے جو اپنے قوانین پرعملدرآمد کراسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم میں حقیقی اصلاحات کا حامی ہے جواصولوں، قواعد ضوابط، شفافیت اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان اسلامی  تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی مکمل معاونت کرے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کی نگرانی کے نظام کو موثر بنایا جانا چاہیے تاکہ کوئی ملک تنظیم کے اصولوں اور قواعد و ضوابط سے انحراف نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کو مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کے حل کےلئے حقیقی نمائندہ تنظیم کے طور پر ابھر کرسامنے آنا چاہیے۔

ترکی اور ملائیشیا کے وزرا خارجہ نے پاکستان کے نکتہ نظر کو سراہا، تینوں ملکوں نے اس سلسلے میں مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WzwAy1


EmoticonEmoticon