جنوبی افریقا کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے
دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے 'ورلڈکپ' کا بگل بج گیا اور ایونٹ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اوول گراؤنڈ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

فاف ڈپلوسی کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ڈیل اسٹین کے بغیر آج انگلینڈ کے خلاف کھیلیں گے، اسٹین 80 فیصد تک فٹ ہیں اور امید ہے کہ وہ 100 فیصد تک ٹھیک ہو کر بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں دستیاب ہوں گے۔

انگلش کپتان مورگن نے کہا کہ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم ہونا اعزاز کی بات ہے، ٹیم توقعات کے مطابق پرفارم کرے گی۔

میزبان انگلش ٹیم جیس رائے، جونی برسٹو، جوئے روٹ، کپتان این مورگن، جوس بٹلر، بین اسٹوک، معین علی، کرس ووکس، عادل رشید، جوفرا آرچر اور لیام پلنکٹ پر مشتمل ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرام، کپتان فاف ڈپلوسی، راسی وین، جے پی ڈومنی، آندلے پھلکوایو، ڈیوائن پروٹرس، کگیسو رابادا، لنگی نگیڈی اور عمران طاہر پر مشتمل ہے۔

تماشائیوں کی بڑی تعداد اوول گراؤنڈ میں موجود ہے اور وہ اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JK0Jol


EmoticonEmoticon