تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے یہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے عیدالفطر کا تحفہ ہے، میڈیا مالکان سے ایک بیان حلفی لے رہے ہیں کہ اس ادائیگی کو صرف اور صرف صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کے لئے استعمال کیا جائے گا، مشاورت میں طے پانے والے بقایا جات کی ادائیگی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ ایک جامع میڈیا پالیسی لا رہی ہے، اس پالیسی میں صحافیوں کی نوکریوں اور جان کے تحفظ، صحت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی شامل ہو گی، وزیراعظم کی ہدایات پر پی آئی اے کے ذریعے 320 پاکستانیوں کو ملائیشیا سے واپس لائے ہیں، پہلی مرتبہ پی آئی اے کا جہاز خاندانوں کی خدمت کی بجائے دوسرے ملک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی خدمت کے لئے استعمال ہوا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wx9mtI
EmoticonEmoticon