اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر
چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف دائر ریفرنس کردیا گیاہے، جس میں آغا سراج درانی سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،نیب کے تفتیشی افسر نے ریفرنس عدالت میں پیش کیا،نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے ریفرنس کی نقول آغا سراج درانی کے وکیل کو فراہم کی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت کو ریفرنس کی کاپی تاحال جمع نہیں کرائی گئی،عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کہ مزید کتنے دن مزید چاہئے عدالت کو کاپی فراہم کرنے میں، جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ تین سے چار دن مزید لگ جائیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے آغا سراج درانی کے عدالتی ریمانڈ میں 17 جون تک توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت 17جون تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ تِین مہینے سے اسکا انتظار کر رہے تھے، اب جا کر ریفرنس فائل ہوا ہے، جسکا بھرپور دفاع کیا جائیگا۔

اس موقع پراسپیکر سندھ اسمبلی اغا سراج درانی نے گذشتہ روز اسلام اباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنان پر ہونے والی لاٹھی چارج اور تشدد سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت 50 لوگوں کو سنبھال نہیں سکتی، اس حکومت کو جیالوں کا علم نہیں ہے، جیالوں نے ضیا کےمارشل لا اور مشرف جیسے آمر کا سامنا کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wtH0k5


EmoticonEmoticon