سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے، وزیراعظم

اپنی سیاست اور ووٹ بینک کیلئے اس ملک کو نقصان نہ پہنچائیں
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے۔

قوم سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر چھوٹے سے طبقے نے جس طرح کا ردعمل دیا ہے اور فیصلے کے بعد جو زبان استعمال کی گئی ہے اس پر بات کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جو مدینہ کی ریاست کے بعد اسلام کے نام پر بنا ہے۔

وزیر اعظم کا خطاب میں کہنا تھا کہ جو ججز نے فیصلہ دیا ہے وہ آئین کے مطابق ہے لیکن اس فیصلے پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی گئی اور واجب القتل کہا گیا،

فیصلے کے بعد بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ فوج کے جنرلز آرمی چیف کے خلاف بغاوت کریں۔

قوم سے خطاب میں کہا کہ جو زبان استعمال کی گئی، ایسے کون سی حکومت چل سکتی ہے،

جہاں ایک آدمی کھڑا ہوکر کہے کہ ججز کو قتل کردو اور آرمی چیف کو غیر مسلم کہا گیا، ایسے کوئی حکومت نہیں چل سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ من پسند فیصلے نہیں کرتا، تو اس کا مطلب یہ فیصلہ نہیں مانتے اور ملک کو روک دیں گے؟ اس کا نقصان ملک اور عام عوام کو ہے۔

وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کہ کسی صورت اکسانے نہیں دینا، یہ اسلام کی خدمت نہیں بلکہ ملک دشمنی ہے اور اپنا ووٹ بینک بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے شرپسند عناصر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی سیاست اور ووٹ بینک کیلئے اس ملک کو نقصان نہ پہنچائیں،

یہ عناصرریاست سے مت ٹکرائیں،

گر ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور ریاست لوگوں کی جان و مال کی وحفاظت کرے گی لہذا ریاست کو مجبور نہ کریں کہ وہ ایکشن لے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2P3ORQY


EmoticonEmoticon