اس گائے کا قد 6 فٹ سے زیادہ لمبا

اس گائے کا قد 6 فٹ سے زیادہ لمبا
گائے تو آپ اپنے ارگرد روز دیکھتے ہی رہتے ہوں گے مگر کیا 6 فٹ سے بھی زیادہ لمبی گائے کبھی دیکھی؟ اگر نہیں تو اوپر تصویر میں دیکھ لیں۔

جی ہاں اس گائے کا قد 6 فٹ 4 انچ ہے جو کہ سابق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق کے قد سے بھی 2 انچ زیادہ ہے۔

7 سالہ گائے کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور یہ ہولسٹین فراسٹین نامی نسل سے تعلق رکھتی ہے جس میں عام طور پر ایک گائے کا اوسط قد 4 فٹ 10 انچ تک ہوتا ہے۔

اس گائے کا وزن بھی 3 ہزار پونڈ سے زیادہ ہے۔ آسٹریلین میڈیا کے مطابق درحقیقت یہ گائے تو لیجنڈ باسکٹ بال کھلاڑی مائیکل جارڈن کے برابر ہے۔

اسے کنیکرز کا نام دیا گیا ہے اور ٹوئٹر پر وائرل بھی ہوچکی ہے۔ اور اس کا قد ہی اسے مرنے سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوا۔

گائے کے مالک کے مطابق یہ اتنی بڑی تھی کہ ایکسپورٹ پلانٹ چین میں فٹ نہیں آسکتی تھی اور اس طرح یہ کٹنے سے بچ گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RlqaN3


EmoticonEmoticon