اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دیے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری دیے دی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو چالیس ہزار میٹرک ٹن گندم تحفے دینے کی منظوری دیتے ہوئے شوگر انڈسٹریز مالکان کے مسائل آئندہ اجلاس میں سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، جہاں اجلاس میں افغانستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن گندم بطور تحفہ دینے کی منظوری دی گئی۔

جبکہ ای سی سی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیےرقم جاری کرنے کی بھی منظوری دی، جس کے تحت بی آئی ایس پی کے 3 لاکھ 20 ہزار کارڈ ہولڈرز کے لیے 82.6 ملین ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ اسد عمر نے شوگر ملز مالکان سے مزید مشاورت کرنے اور ان کے مسائل آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ افغانستان کو دی جانے والی گندم کی مالیت ایک ارب 73 کروڑ روپے ہے۔ اس سے قبل ستائیس نومبر کو ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کی منظوری دی تھی، اجلاس میں موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس میں توانائی کے شعبہ کے لیے اسلامک فنانسنگ کی سہولت پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ ای سی سی کے اجلاس میں آرایل این جی کے ذریعے گیس کی کمی کو پورا کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کمپنی کیلیےحکومتی گارنٹی کی اصولی منظوری دی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2P8y0aZ


EmoticonEmoticon