نیشنل ہیلتھ سروسز کے وزیر عامر محمود کیانی نے کہا کہ ایچ آئی وی ایڈز کو شکست دینے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ایڈز کے عالمی دن کے سلسلے میں اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام تک ایچ آئی وی سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات اور اس کے علاج کی سہولتیں پہنچانے کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد ایچ آئی وی کا شکار ہیں جن میں سے 25 ہزار ملک بھر میں ایچ آئی وی کے علاج کے 33 مراکز میں رجسٹرڈ ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DS8XHh
EmoticonEmoticon