امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اجلاس میں شرکت کے لیے آج ارجنٹینا پہنچے جہاں وہ مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ اجلاس میں شرکت کے لیے دیگر رہنما بھی ارجنٹینا پہنچنا شروع ہوگئے۔
اجلاس میں 19 ممالک کے سربراہان اور یورپی یونین کے نمائندے شرکت کریں گے، رواں سال ہونے والے اجلاس میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی کے علاوہ دیگر کئی مسائل زیر بحث آنے کی توقع ہے۔
سب سکی نظریں امریکا اور چین کے سربراہان مملکت کی ملاقات، امریکا، میکسیکو اور کینڈا کے درمیان معاہدہ بھی شامل ہے جب کہ سعودہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی متوقع آمد پر صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر احتجاج کا بھی امکان ہے۔
اجلاس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی جس کے دوران سیکیورٹی، توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بھارت میں آئل ریفائنری لگانے اور پیٹڑولیم مصنوعات کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ سعودی عرب بھارت کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ارجنٹینا جانے سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران صحافی جمال خاشقجی اور یمن کے مسئلے پر بات کریں گی اور انہیں جو پیغام دیا جائے گا وہ بالکل واضح ہوگا۔
تھریسامے کا مزید کہنا تھا کہ ہم صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی مکمل اور شفاف تحقیقات چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا اور اس کے جو ذمہ دار ہیں انہیں کٹہرے میں لایا جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TYzLve
EmoticonEmoticon