وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج تفصیل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، اکتوبر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تھا۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی گئی تھی تاہم عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے حکومت نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔
وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2،2 روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے اور لائن ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کررہے ہیں۔
اسد عمر نے مزید کہاکہ آگے بہتری کی گنجائش نظرآرہی ہے، ٹیکس میں ردو بدل کررہے ہیں لیکن صارف کو فائدہ دینا چاہتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U0IFYQ
EmoticonEmoticon