جارجیا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون صدر منتخب

 سالومے زور بیشویلی
جارجیا کے عوام نے صدارتی انتخابات میں پہلی بار ایک خاتون سالومے زور بیشویلی کو صدر منتخب کرلیا ہے جن کا تعلق حکمراں جماعت سے ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا کے الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی مکمل کرنے کے بعد اعلان کیا کہ سالومے زور بیشویلی قریباً 59 فیصد ووٹ حاصل کرکے صدارتی انتخاب جیت گئی ہیں جب کہ ان کے مدمقابل حزب اختلاف کے امیدوار قریباً 40 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔

صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والی سالومے زور بیشویلی نے ملک کی پہلی خاتون صدر بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے وہ 16 دسمبر کو منصب کا حلف اٹھائیں گی۔

سالومے زور بیشویلی بطور سفارت کار بھی ذمہ داریاں ادا کرچکی ہیں اور حکمران جماعت نے ان کی ذہانت اور صلاحیتوں کے سبب ملک کے اہم ترین عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔

دوسری جانب ہارنے والے امیدوار نے الیکشن میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے اور حزب اختلاف کی 11 جماعتوں پر مشتمل اتحاد نے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AyYLAk


EmoticonEmoticon