انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کی صنفی مساوات کے شعبے کی ڈائریکٹر سارہ ہینڈرکس کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے خواتین کو با اختیار بنانے اور انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کی ڈائریکٹرنے لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Q43ynC
EmoticonEmoticon