پولیس نے کراچی میں رکشہ میں ہیروئن سپلائی کرنے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا

پولیس نے کراچی میں رکشہ میں ہیروئن سپلائی کرنے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا
وومن ویسٹ زون پولیس نے فیڈل بی ایریا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے رکشہ میں ہیروئن سپلائی کرنے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عارف اسلم راؤ نے کہا کہ ملزمان نے ہیروئن کی سپلائی کے لیے رکشہ خرید رکھا تھا، جبکہ رکشہ میں خاتون کے سوار ہونے کی وجہ سے پولیس چیکنگ نہیں کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمہ پاخندہ ایوب مسافر بن کر رکشہ میں آتی اور واٹر پمپ پر ہیروئن سپلائی کرکے فرار ہوجاتی تھی۔

عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر وومن ویسٹ زون پولیس نے عائشہ منزل پر کارروائی کی، جہاں سے آدھا کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار رکشہ ڈرائیور ایوب ملزمہ پاخندہ کا شوہر ہے جبکہ جوڑے سے برآمد ہونے والے موبائل فون، سامان اور رکشہ بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان پشاور سے تعلق رکھتے ہیں اور افغان کیمپ میں رہائش پذیر ہیں، جبکہ دونوں کافی عرصے سے منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے خلاف ایس ایچ او وومن تھانہ عظمیٰ خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے جبکہ ارم امجد کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2P8DimX


EmoticonEmoticon