خبردار ! یوٹیوب ویڈیوز سے علاج کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

 یوٹیوب ویڈیوز سے علاج کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے
اکثر لوگ ڈاکٹر گوگل یا مقبول ویڈیو ایپ یوٹیوب سے دیکھ کر پروسٹیٹ کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا علاج کرتے ہیں لیکن حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے بعد خبردار کیا گیا ہے کہ ایسا کرنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق 60 فیصد افراد کسی بھی بیماری کے علاج یا صحت کی معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے بجائے ڈاکٹر گوگل یا یوٹیوب ویڈیوز سے مدد لیتے ہیں لیکن اکثر اوقات یہ معلومات غلط ثابت ہوتی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پروسٹیٹ کینسر (غدود مثانے کے کینسر) کے علاج پر مبنی 77 فیصد یوٹیوب ویڈیوز غلط معلومات فراہم کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال امریکا میں 1 لاکھ 65 ہزار افراد میں پروسٹیٹ کینسر تشخیص ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سے متعلق یوٹیوب ویڈیوز پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

تاہم محققین نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں سے متعدد ویڈیوز غلط معلومات اور آگاہی فراہم کر رہی ہیں جس سے مریض الجھن کا شکار ہو رہے ہیں۔

نیویارک یونیورسٹی کے یورولوجسٹ ڈاکٹر سٹیسی لیوب کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز میں جڑی بوٹیوں کی مدد سے پروسٹیٹ کینسر کا علاج بتایا گیا ہے، جو ماہرین کی جانب سے تجویز نہیں کیا جاتا کیونکہ وہ خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔

یہ گمراہ کن ویڈیوز مردوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیتی ہیں کہ انہیں اسکریننگ کی ضرورت نہیں ہے اور اس کا علاج ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر نسخوں کی مدد سے ممکن ہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا میں اس مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے لیے محققین نے انٹرنیٹ کا سہارا لینے سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

پروسٹیٹ کینسر کیا ہے؟

پروسٹیٹ، مردوں میں پایا جانے والا ایک چھوٹا غدود ہوتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ پروسٹیٹ غدود بھی بڑا ہوتا جاتا ہے، جس سے مثانے کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

مثانے کا خراب کنٹرول رکھنے والے لوگ اس مشکل سے پریشان اور شرمندہ ہوجاتے ہیں اور علاج کرانے سے پرہیز کرتے ہیں جو بعد میں کینسر کی شکل اختیار کرجاتا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PaUIPV


EmoticonEmoticon