شام: دیرالزور میں کیمیائی ہتھیار بنانے سے متعلق داعش کے کارخانے کا انکشاف

شام: دیرالزور میں کیمیائی ہتھیار بنانے سے متعلق داعش کے کارخانے کا انکشاف
روس کی وزارت دفاع نے مشرقی شام میں واقع دیرالزور میں داعش کے ایک ایسے کارخانے کا انکشاف کیا ہے جہاں کیمیائی ہتھیار تیار کئے جاتے رہے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر امریکی حمایت یافتہ کرد گروہوں کے خلاف کیمائی ہتھیاروں کے استعمال کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ امریکی فوج کو شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے پر اکسایا جا سکے۔

دہشت گردوں نے ہفتے کے روز شمالی شام میں واقع حلب کے بعض رہائشی علاقوں پر کلورین گیس کے حامل رکٹوں سے حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں سو سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے اور انھیں اسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔

دہشت گردوں نے اس سے قبل بھی شام کے مختلف علاقوں منجملہ خان شیخون اور غوطہ شرقی پر کیمیائی حملے کئے تھے اور ان حملوں کا ذمہ دار شام کی حکومت کو قرار دینے کی کوشش کی تھی تاکہ شامی فوج کے خلاف حملوں کی راہ ہموار ہو سکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2zxn4i5


EmoticonEmoticon