قطر اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں: قطری سفیر

قطر اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، قطری سفیر
پاکستان میں قطر کے سفیر جناب صقر بن مبارک المنصوری نے کہا ہے کہ قطر پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خاجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن کے دورہء اسلام آباد کے دوران اس مرحلے میں اسلام آباد کے ساتھ اقتصادی تعاون کی اہمیت پر غور کیا گیا۔

جناب سفیر نے مزید کہا کہ قطری وزیر خزانہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسد عمر کو قطر کے دورے کی دعوت دی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے اور اقتصادی تعاون کا طریقہ کار وضع کرنے پر غور کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطر گوادر بندرگاہ، توانائی، تیل اور گیس کی تلاش اور آئل ریفائنریز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جبکہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے جس کے ساتھ قطر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی کوشش کرے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2yHK1yV


EmoticonEmoticon